وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پراجلاس طلب کرلیا


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پراجلاس طلب کرلیا،اجلاس میں وفاقی وزرا، مشیر شریک ہونگے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیراعظم کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ،اجلاس میں وزیراعظم کو معاشی اعشاریئے ،درآمدات اوربرآمدات سے آگاہ کیاجائےگا،اجلاس میں رمضان المبارک میں گراں فروشی سے متعلق اقدامات پر گفتگو ہو گی اورعوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات زیربحث آئیں گے ۔