وزیراعظم عمران خان نے ووٹ ڈال دیا ،اب تک قومی اسمبلی کے کتنے اراکین ووٹ ڈال چکے ہیں ؟ جانئے


اسلام آباد  سینیٹ کے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان سمیت 200 سے زائد قومی اسمبلی کے اراکین نے اپنا ووٹ کاسٹ کردیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی میں پہنچے جہاں حکومتی ارکان نے ان کا استقبال کیا جب کہ اس موقع پر حکومتی اراکین نے وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ایوان میں پہنچنے پر ووٹ ڈالنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نام پکارا گیا جس کے بعد انہوں نے ریٹرننگ افسر کے پاس جاکر اپنے ووٹ کا اندراج کیا اور ووٹ کاسٹ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ایوان میں حفیظ شیخ اور دیگر حکومتی وزرا سے غیر رسمی ملاقات بھی کی جب کہ وزیراعظم اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ایوان سے چلے گئے۔وزیراعظم کی اسمبلی میں موجودگی کے دوران پیپلز پارٹی ارکان نے نعرے بازی کی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نعرے بازی نہ کرنے کی ہدایت کی۔