وزیراعظم عمران خان نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں کمی پر خوشی کا اظہار کردیا، ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پراپنی معاشی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ماہ پہلے چینی 102 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی، ملک بھر میں چینی اوسطاً 81 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہی ہے، چینی کی قیمتوں کو نیچے لانے پر معاشی ٹیم کو بہت بہت مبارکباد۔
MashaAllah Sugar is selling at a national average of Rs 81 per kg vs Rs102 per kg a month back. I want to congratulate my team for bringing the sugar prices down through a multi pronged strategy.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 12, 2020