وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کو شکست دے دی


وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کو کامیابی سے شکست دے دی ہے، جس کے بعد انہوں نے پی ایم آفس دوبارہ سنبھال کر سرکاری مصروفیات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اب مکمل طور پر صحت یاب ہوگئے، طبی عملے کے مطابق ان میں کورونا کی کوئی علامات نہیں رہیں۔

یاد رہے کہ 20مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔ ان کی وائرس سے متاثر ہونے کی خبر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پر دی تھی۔

وزیراعظم کا آج دوسری بار کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ منفی آنے پر انہیں قرنطینہ چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔