وزیراعظم عمران خان کا اتحادی جماعتوں کو وزارتیں دینے کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان کا اتحادی جماعتوں کو وزارتیں دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی حکومت میں شامل سیاسی اتحادی جماعتوں کو اب وزیراعظم کی جانب سے مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے بی اے پی (بلوچستان عوامی پارٹی) اور ایم کیو ایم (متحدہ قومی موومنٹ) پاکستان کو مزید وزارتیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان عوامی پارٹی کو 2 وزارتیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ سے حسب وعدہ ایک وزیر مزید وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی خبر رساں ٹی وی چینل کا دعویٰ ہے کہ اس مقصد کے لیے بی اے پی کو وفاقی کابینہ میں 2 وزارتیں دی جائیں گی جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے ایک رکن کو وزارت مملکت سے نواز کر وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ بی اے پی کے سینیٹر سرفراز بگٹی، سینیٹر کہدہ بابر اور سردار اسرار ترین وزارت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے نومنتخب سینیٹر فیصل سبزاواری کو وزیر مملکت بنائے جانے کے بعد وفاقی کابینہ میں حصہ دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کو وزارت دینے کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔