اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا کے دوران پارلیمنٹ سے طے شدہ خطاب کو اچانک منسوخ کر دیا گیاہے ۔
مقامی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 22 فروری کو دو روزہ سرکاری دورے پر کولمبو روانہ ہو نا ہے ، اپنے دورے کے دوران انہوں نے سری لنکن صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا سے ملاقات اور سرمایہ کاروں کی ایک کانفرنس سے خطاب کے علاوہ 24 فروری کو سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب بھی کرنا تھا۔ عمران خان کے دورے کے دوران پارلیمنٹ سے تقریر کو حکومت پاکستان کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا تاہم سری لنکن میڈیا کے مطابق بعد ازاں اسے منسوخ کردیا گیا۔سری لنکا سے آنے والی میڈیا رپورٹس میں عمران خان کے خطاب کو منسوخ کرنے کی مختلف وجوہات بیان کی گئیں۔
سری لنکا کے روزنامہ ایکسپریس نے سیکریٹری خارجہ جایاناتھ کولومبیج کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ سپیکر مہیندا یاپا ابے وردینا کی جانب سے کورونا کی وجہ سے منسوخی کی درخواست کی گئی تھی۔تاہم کچھ اخبار نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سری لنکن حکومت میں کچھ عناصر تھے جو نہیں چاہتے تھے کہ تقریر ہو کیونکہ انہیں خطرہ تھا کہ اس طرح کرنا بھارت کے ساتھ تعلقات کو مزید خراب کرسکتا ہے جو پہلے ہی کولمبو پورٹ میں ایسٹ کنٹینر ٹرمنل پر معاہدے کی منسوخی کے بعد تناو¿ کا شکار ہیں۔
یہ توقع تھی کہ عمران خان اپنی تقریر میں کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے جو دہلی کو ناراض کرسکتا تھا، اسی طرح ایکسپریس اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کو یہ موقع دینا عمران خان کو نریندر مودی کی برابری دینے کے مترادف ہوسکتا تھا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.