وزیراعظم عمران خان کی ہولی پرہندو برادری کو مبارک باد


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارک باد دی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری ہندو برادری کو ہولی کا رنگوں بھرا تہوار مبارک ہو۔


واضح رہے کہ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری آج اپنا مذہبی تہوار ہولی انتہائی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ جس میں روایتی ڈانڈیا اور گربہ رقص بھی کئے جا رہے ہیں۔

شام ڈھلتے ہی مختلف شہروں میں ہولکا کو جلا کر تہوار کا آغاز کیا جائے گا جبکہ مندروں میں پوجا کے دوران پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہولی کے دوسرے روز ایک دوسرے پر رنگ چھڑک کر خوشی کا اظہار کیا جائے گا جس میں نوجوان، بچے، بوڑھے سبھی ہولی کے رنگ میں رنگ جاتے ہیں۔ہولی موسم بہار کا تہوار ہے جو سردیوں کا موسم ختم ہونے پر منایا جاتا ہے۔