وزیراعظم عمران خان 2 سال کی عمر میں کیسے تھے؟وزیراعظم نے تصویرشئیرکردی


وزیراعظم نے خاندان کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کردی۔۔۔جانیئے وزیراعظم کی شیئر کردہ بچپن کی تصویر میں ان کے ساتھ کون کون موجود ہے

وزیراعظم عمران خان جو کہ معروف فوٹوشیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنے ماضی کی تصاویر جاری کرتے ہیں، انہوں نے حال ہی میں ایک تصویر جاری کی جس سے متعلق لکھا کہ یہ تصویر تب کی ہے جب ان کی عمر تقریباً 2 برس تھی۔

عمران خان کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ اس تصویر میں ان کے ساتھ ان کے والد اور بہن موجود ہیں اور تصویر غالباً تب لی گئی تھی جب ان کی عمر محض2 سال تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Imran Khan (@imrankhan.pti)

اس تصویر کو انسٹاگرام پر اب تک ایک لاکھ 18 ہزار سے زائد لوگ دیکھ اور پسند کر چکے ہیں، ان کے مداحوں اور تحریک انصاف کے متعدد کارکنان نے اس پر تبصرے بھی کیے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان انسٹاگرام اکثر اوقات تصاویر جاری کرتے رہتے ہیں اور نوجوانوں کو کتابیں پڑھنے کی ترغیب دلانے کے لیے کسی نہ کسی نئی کتاب کا بھی حوالہ دیتے رہتے ہیں۔

وزیراعظم نے اس سے قبل جو ماضی کی تصویر شیئر کی تھی وہ 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران لی گئی تھی۔