وزیراعظم نے بلین ٹری ہنی پروگرام کا افتتاح کردیا


اسلام آباد  وزیراعظم عمران خان نے بلین ٹری ہنی پروگرام کا افتتاح کردیا اور کہا کہ شاہ فرمان ،امین اسلم کوبلین ٹری ہنی پروگرام کاکریڈٹ دیتاہوں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکہناتھاکہ شاہ فرمان نےٹمبرمافیاکابھی مقابلہ کیا، ٹمبرمافیا نےجنگلات کےگارڈکوقتل بھی کردیاتھا،مقامی لوگوں کوبلین ٹری ہنی پروگرام سےفائدہ ہوگا، سرسبزعلاقوں میں درخت کاٹ کربڑی عمارتیں کھڑی کردی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ پاکستان کےتمام جنگل ختم ہوچکےہیں، بلین ٹری ہنی پروگرام سےلوگوں کوروزگارملےگا اور حکومت سپورٹ کرےگی۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھاکہ ماحولیاتی آلودگی اورتبدیلیوں سےنمٹناہمارےلیےچیلنج ہے۔