وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات میں حصہ لینےکیلئے اپنی جماعت کی ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلے پر نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس شریک اراکین پارلیمنٹ نے ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنےتحفظات کا اظہار کیا ۔
رپورٹ کے مطابق اراکین اسمبلی نے سندھ اسمبلی سے رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا کو ٹکٹ دینے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا ممکنہ نااہلی سے بچنے کیلئے سینیٹ کے رکن منتخب ہونا چاہتے ہیں۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اسمبلی سے دوسرے امیدوار سیف اللہ ابڑو سے متعلق کارکنا ن میں تشویش پائی جاتی ہے، سیف اللہ ابڑو نیب زدہ شخصیت ہیں ، اسی طرح رہنماؤں نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے نجیب اللہ خٹک اور فیصل سلیم کو ٹکٹ دیئے جانے کے فیصلے پر بھی اعتراضات وزیراعظم کی گوش گزار کیے۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹکٹوں کی تقسیم کے فیصلےپر نظر ثانی اور تبدیلی کا عندیہ دیا اور کہا کہ سینیٹ کے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم میرٹ پر ہوگی ، اس فیصلے میں کارکنان کی خواہشات کا احترام کیاجائے گا اور کسی پیراشوٹر کو جماعت کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب نہیں کروائیں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے جن چار امیدواروں پر اعتراضات لگائے گئے ان سے متعلق کہا کہ ان اعتراضات اور ان امیدواروں پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات خود کرواؤں گا۔
واضح رہے کہ چند روز پہلے بلوچستان اسمبلی سے ممکنہ امیدوار عبدالقادر کو ٹکٹ دیئے جانے پر تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے مخالفت کی گئی تھی اور اس فیصلے کو مسترد کیا گیا تھا جس کے بعد یہ ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لے کر ظہور آغا کو جاری کردیا گیا تھا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.