وزیراعظم کا براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کاحکم


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان نے براڈشیٹ انکوائری رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق براڈشیٹ تحقیقاتی رپورٹ آئندہ کابینہ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،وزیراعظم عمران خان کو انکوائری رپورٹ پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی ۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں تحقیقاتی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا،وزیراعظم کابینہ اراکین سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ،عظمت سعیدکمیشن کی رپورٹ گزشتہ روز وزیراعظم ہاﺅس کو موصول ہوئی تھی ۔