لاہور ملک کی مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان کے اس موقف کی مکمل تائید و حمایت کی ہے کہ بچے اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں فحاشی و عریانی کا اہم کردار ہے،مذہبی و سیاسی قائدین نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے جن مسائل کی طرف نشاندہی کی ہے وہ بڑے واضح ہیں، اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ جس انداز سے ذرائع ابلاغ میں چیزیں دکھائی جاتی ہیں اور فحاشی وعریانی کو فروغ دینے والے جو اعمال ہیں وہ بھی بچوں اور بچیوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں کا سبب ہیں۔
یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا اسعد زکریا قاسمی ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا شکیل الرحمن قاسمی ، مولانا محمد اسلم صدیقی ، جمعیت علماء اسلام مولانا حامد الحق حقانی ، مولانا سید محمد یوسف شاہ ، متحدہ جمعیت اہلحدیث سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، شیعہ علماء کونسل علامہ عارف واحدی ، قومی یکجہتی کونسل مولانا قاسم قاسمی ، وفاق المساجد و المدارس پاکستان مولانا ایوب صفدر اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان محترم جناب عمران خان کی اس موقف جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں مکمل تائید کی جائے گی ، وزیر اعظم نے کسی بھی موقع پر عورت کو فحاشی و عریانی کا ذمہ دار قرار نہیں دیا، فحاشی و عریانی پھیلانے والی عورت ہو یا مرد وہ قابل مذمت ہے اور قرآن کریم نے جہاں عورتوں کو حجاب کا حکم دیا ہے وہاں مردوں کو بھی نظریں نیچی رکھنے کا حکم دیا ہے لہذا وزیر اعظم کے بیان کے ایک حصے کو تنقید کا نشانہ بنانا قابل مذمت اور قابل افسوس ہے ، ایک محدود طبقہ پاکستان کے اندر پاکستان کی نظریاتی اساس ، پاکستان کی روایات اور شریعت اسلامیہ کے احکام کی خلاف ورزی چاہتا ہے جو کسی بھی طو رپر قابل قبول نہیں ہے اور پاکستان کی قوم وزیر اعظم عمران خان کے موقف کی مکمل تائید و حمایت کرتی ہے اور کل جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے خطبہ میں ملک بھر میں وزیر اعظم پاکستان کے موقف کی تحسین کی جائے گی اور عوام الناس سےاپیل کی جائ گی کہ وہ ایسے اعمال اور افعال سے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو دور رکھیں جن سے فحاشی و عریانی فروغ پاتی ہو۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.