لاہور چیئرمین پیپلزپارٹی کاکہنا ہے کہ مذاکرات کاوقت گیا مذاکرات تب ہونگے جب وزیراعظم چلے جائیں گے،وزیراعظم کو اندازہ ہی نہیں لانگ مارچ توہوناہی ہونا ہے،ہم لانگ مارچ کاکارڈ ضرور کھیلیں گے،ہم لاہور کے عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کی طاقت سے اسلام آباد پہنچ کر استعفیٰ چھین کر رہیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت زمین حقائق سے واقف ہی نہیں ،عوام کی موجودہ نظام سے نفرت کو حکومت محسوس نہیں کررہی،کٹھ پتلی سوال کاجواب نہیں دے سکتاکہ وہ عوام کیلئے کیا کرے گا،جو لوگ آج بے روزگار ہو رہے ہیں ان کیلئے یہ کیا کریں گے ،عوام کے مسائل کاحل نہیں ہے تو ان کو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس عوام کے مسائل کاحل ہے،معاشی صورتحال جیسی بھی ہوعوام نے کھاناکھانا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ وزیراعظم کو اندازہ ہی نہیں لانگ مارچ توہوناہی ہونا ہے،ہم لانگ مارچ کاکارڈ ضرور کھیلیں گے،ہم لاہور کے عوام کو ساتھ لے کر چلیں گے،عوام کی طاقت سے اسلام آباد پہنچ کر استعفیٰ چھین کر رہیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی مذاکرات نہیں چل رہے پیغام دیدیا کہ اب اس کا وقت چلا گیا،انہوں نے کہاکہ ان کے پاس ووٹ نہیں اتحادی زبردستی ان سے جڑے ہوئے ہیں ،لانگ مارچ کب ہوگایہ فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ 1973 کے آئین اورجمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں ،سینیٹ میں سیکرٹ ووٹ ڈالنے کاحق ووٹر کے پاس ہے،ہم جمہوریت اور آئین کے ساتھ ہیں،یہ تو نالائق ہیں عدالتیں تونالائق نہیں ہیں،یہ جب شوآف ہینڈکیلئے جائیں گے عدالت کہے گی آئین پڑھیں،آئین میں یہ چیز موجود ہے کہ آئین میں تبدیلی کرنی پڑے گی ،سیکرٹ بیلٹ میں پروٹیکشن ملتی ہے کہ ووٹ کسی کو دیا پتہ نہیں چلتا،اگرآئینی حق نہیں ملے گا تو سوچنا چاہئے کہ نتائج کیا ہوں گے۔
انہوں نے کہاکہ استعفے جمع کررہے ہیں استعفے کب استعمال ہونگے یہ فیصلہ نہیں کیا،مذاکرات کاوقت گیا مذاکرات تب ہونگے جب وزیراعظم چلے جائیں گے،ہم نکلے ہیں استعفیٰ لینے اورعوام کے مسائل کاحل نکالنے،انہوں نے کہاکہ شہبازشریف سے ملاقات میں اتحاد پرز وردیا،تمام جماعتیں متحد ہیں،ہم نے چیلنج دیا کہ پارلیمان میں بحث کرتے ہیں بزدل بھاگ گیا،استعفیٰ چھین کررہیں گے فکر نہ کریں ۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.