وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، وزیر اعظم نے آج پٌیش ہونے والے بلز پر اعتماد میں لیا


اسلام آباد  وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ، وزیر اعظم نے اجلاس میں ساتھیوں کو آج پیش ہونےو الے بلز پر اعتماد میں لیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں وزرا، سینیٹرز اور ارکان اسمبلی نے شرکت کی، وزیراعظم نے آج پیش ہونے والے بلز کے حوالے سے اعتماد میں لیا اور کہا کہ قانون سازی میں میرے کوئی ذاتی مقاصد نہیں، ملک کا مستقبل جمہوریت اور شفافیت سے جڑا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ملک میں صاف و شفاف انتخابات کی بنیاد رکھنے میں آپکا کردار ہوگا، سمندر پار پاکستانی اس ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، ارکان پارلیمنٹ کے مسائل سے آگاہ ہوں، انشا اللہ جلد سب کی شکایتیں دور ہوں گی ۔