وزیراعظم کےزیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد وزیراعظم عمران خان کےزیرصدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، عمران خان کوملک گیراحتجاج پربریفنگ دی گئی۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھاکہ حکومت مذہبی جماعت سےمسلسل مذاکرات کررہی تھی، تحریک لبیک مذاکرات کےساتھ مارچ کی تیاری بھی کررہی تھی تاہم مارچ میں شرپسندعناصرکےفائدہ اٹھانےکی اطلاعات تھیں۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ آئندہ 24 گھنٹےاہم ہیں، امیدہےحالات بہترہوجائیں گے، شرپسندعناصرکوامن خراب کرنےکی اجازت نہیں دی جائےگی، معاہدےکےمطابق مذہبی جماعت کےمطالبات پارلیمنٹ میں پیش کریں گے۔