وزیرا عظم عمران خان آج لاہور کا دورہ کریں گے


لاہور وزیرا عظم عمرا ن خان صوبائی دارالحکومت پنجاب کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دوران ون آن ون ملاقات کریں گے۔وزیر اعظم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے معاملات پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے اور جنوبی پنجاب سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔