وزیر اعظم عمران خان آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے


اسلام آباد  وزیر اعظم عمران خان آج پنڈدادنخان کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج پنڈدادنخان کے دورے کے دوران قلعہ نندنہ کا دورہ کریں گے جبکہ مختلف منصوبوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔ وزیراعظم پنڈدانخان میں 2 نیشنل پارکس کی بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ ٹلہ جوگیاں اور نندنا قلعہ کی بحالی بھی دورے میں شامل ہے۔