وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اعتزازاحسن


وزیر اعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔اعتزازاحسن

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی اگر سینیٹ انتخابات جیت بھی گئے تو عمران خان مستعفی نہیں ہوں گے بلکہ اسمبلیاں ہی توڑدیں گے۔

اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ حکومت ہو یا حزب اختلاف کوئی بھی رکن پارلیمنٹ اسمبلیوں کی تحلیل نہیں چاہتا لیکن عمران خان سینیٹ انتخابات میں شکست کے بعد بھی استعفیٰ نہیں دیں گے بلکہ اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں توڑنے کے بعد پھر الیکشن کی طرف آئیں گے اور کہیں گے کہ ہم تو احتساب کرنے والے تھے لیکن انہوں نے ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق سوال پر اعتزازاحسن نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے انوکھاکام کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو یہ کیس سننا ہی نہیں چاہئے تھا کیونکہ وزیراعظم عمران خان کیلئے وہ Biased ہیں۔ خاص کر جب انکو ایک غیر مصدقہ ذرائع سے وٹس ایپ معلومات ملیں۔ معاملات یہاں سے گڑبڑ ہوئے۔

اعتزازاحسن کے مطابق افتخار چودھری بھی کہتے تھے وہ نیوٹرل ہیں اور خود ہی بیٹے کا کیس مرضی کے جج کو بھجوادیا