وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے


کوئٹہ وزیر اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، وزیر اعظم کوئٹہ دورے کے دوران کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ جائیں گے۔

نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق وزیرا عظم عمران خان زیارت میں قائد اعظم ریزیڈنسی کا دورہ کریں گے جبکہ زیارت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

دورہ بلوچستان کے دوران سرکاری مصروفیات کی ادائیگی کے بعد وزیراعظم شام کو واپس اسلام آباد لوٹیں گے۔