وزیر اعظم عمران خان نے آج سینیٹرز کو ظہرانے پر بلا لیا


اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کو آج ظہرانے پر بلا لیا۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ آج دوپہر ساڑھے 12بجے وزیرا عظم ہاؤس میں ہوگا۔ظہرانہ میں تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرزشریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی ظہرانہ میں شریک ہوں گے۔وزیر اعظم عمران خان نو منتخب سینیٹرز سے خطاب بھی کریں گے۔ظہرانہ سے پہلے سینیٹرز کا اجلاس ہوگا، حکمت عملی طے کی جائے گی۔سینیٹرز کے اجلاس میں مشترکہ فیصلے ہوں گے۔