وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی رہنماﺅں کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا


اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی اورپارٹی رہنماﺅں کا اہم اجلاس آ ج طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی اے آروائے کے مطابق اجلاس آج سہ پہر میں وزیر اعظم ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اور کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزیرا عظم عمران خان حکومتی وپارٹی رہنماوں کو موجودہ ملکی صورتحال کے متعلق گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔