وزیر اعظم عمران خان کا انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے قانونی امور پرگفتگو کرنے کے لئے نامور قانون دان بیرسٹرعلی ظفرنے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو ہدایت دی کہ انتخابی اصلاحات کے معاملے پر دیگر جماعتوں سے رابطوں کو یقینی بنایا جائے اور انتخابی اصلاحات پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کیا جائے۔

وزیرا عظم عمران خان نے ملاقات کے دوران سینٹ میں حکومت کی حکمت عملی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوشش ہےحالیہ سینیٹ الیکشن سے بہت کچھ سیکھا ہے، ایوان بالا میں زیر التوا قانون سازی کو جلد مکمل کیا جائے، سینیٹ میں حکومت تمام پارٹیوں کو ساتھ لے کر چلے گی ،انتخابات میں پیسے کے استعمال کو روکیں گے ۔