وزیر اعظم نے ملتان کے کسانوں میں کسان کارڈز تقسیم کر دیے


ملتان  وزیر اعظم عمران خان نے ملتان میں کسان کارڈز تقسیم کرنے کی تقریب میں کسانوں میں کارڈز تقسیم کئے ۔

وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان کارڈز کے ذریعے کسانوں کو قرضے ملیں گے ، یہ ایک زبردست عمل ہے اس سے کرپشن کم ہو گی ، پنجاب حکومت نے کسانوں کے لئے انقلابی اقدامات کئے ، وقت ثابت کرے گا کہ ہم جدید ذراعت کی سمت بڑھ رہے ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں ، کسان جتنا مضبوط ہوگا ملکی معیشت اتنی مضبوط ہوگی،صرف ہمارے دور میں کسانوں کو اضافی پیسہ ملا ، ہمارے دور میں کسانوں کو پانچ سو ارب روپے ضافی ملے ، ہم 220ارب روپے نہریں پکی کرنے پر خرچ کر رہے ہیں ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہو جاتی ہے ، ہم دو ڈیم تعمیر کر رہے ہیں جس سے کسانوں کو اضافی پانی ملے گا۔کسانوں کیلئے تجربات کی ضرورت ہے ، ہم پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کریں گے ۔