وزیر اعظم نے کوئٹہ میں این ایچ اے کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بناد رکھ دیا


کوئٹہ وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ( این ایچ اے ) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بناد رکھ دیا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات و ڈاک مراد سعید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے تین بڑے منصوبوں کا افتتاح کیا، بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی ، سڑکوں کے جال سے کسانوں اور آجروں کو منڈیوں تک رسائی میں مدد ملے گی ۔

وزیر اعلیٰ سندھ جام کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ماضی کی نسبت زیادہ ترقیاتی کام کئے ، شہر کی تاریخ میں چالیس سے پچاس اب روپے کبھی نہیں لگے ،صوبے میں ترقیاتی منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شاہراہوں اور ڈیمز کی تعمیر خوش آئند ہے ، نصیر آباد سے کوئٹہ کو منسلک کرنے کیلئے جدید شاہراہ کی ضرورت ہے ۔