وزیر اعظم کا اسلامو فوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کر دیا گیا


اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کا اسلامو فوبیا پر لکھا گیا خط سوشل میڈیا پر دوبارہ شیئر کر دیا گیا۔

خط وزیر اعظم کی جانب سے 28اکتوبر 2020کو مسلم ممالک کے حکمرانوں کو لکھا گیا تھا جس میں اسلامو فوبیا کے خلاف متحد ہو کر لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا گیا تھا۔

وزیر اعظم نے خط میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔خط وزیر اعظم کے آفیشل فیس بک پیج پر دوبارہ شیئر کیا گیا۔