وزیر اعظم کا سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،مبارکباد دی


اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر چینی ہم منصب لی کی کیانگ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، دونوں رہنماؤں نے انسداد کورونا ویکسین سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے چین کے خلائی جہاز کی مریخ پر کامیاب لینڈنگ پر چینی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ۔ عمران خان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے نے معاشی سرگرمیاں اور روزگار پیدا کئے ۔

وزیر اعظم پاکستان نے ویکسین کی فراہمی اور تیاری میں تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا۔