وزیر اعظم کے 7 مئی سے سعودی عرب کے دو روزہ دورے کا امکان


اسلام آباد وزیر اعظم عمران خان کے 7 مئی سے دو روزہ دورہ سعودی عرب کا امکان ہے ، یہ دورہ دو طرفہ تعلقات پر مبنی ہو گا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ، وزیر اعظم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر یہ دورہ کر رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف امور زیر غور آئیں گے ۔