وفاقی حکومت کا بڑا اقدام، پاور ڈویژن کا تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کرانے کا فیصلہ


اسلام آباد  وفاقی حکومت نے بجلی اورہیٹ کےتمام کیپٹوپاورپلانٹس کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانےکافیصلہ کیا ہے جس کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی گئی ہے۔

سرکاری دستاویزات کےمطابق ایکسپورٹ اورنان ایکسپورٹ کیپٹوپاورپلانٹس کاآڈٹ ہوگا، آڈت تھرڈپارٹی نیکا سےکرائے جانے کی منظوری دی گئی ہے۔ دستاویزات کےمطابق پاورڈویژن آڈٹ کے لیے ایک ہفتےمیں شفاف میکنزم تجویزکرےگا۔

کوجنریشن والےپلانٹس سےیکم فروری تک تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، کیپٹوپاورپلانٹس کاآڈٹ تین ماہ میں مکمل کیاجائےگا، کوجنریشن پلانٹس ثابت ہونےپرگیس فراہمی جاری رکھی جائےگی۔ کابینہ کمیٹی توانائی نے 21 جنوری کوتھرڈپارٹی آڈٹ کرانےکی منظوری دی، وفاقی کابینہ نے 26 جنوری کوکابینہ کمیٹی توانائی کےفیصلےکی توثیق کی تھی۔