وہ ملک جس کی آبادی بڑھنے کے بجائے کم ہونا شروع ہو گئی


سیول  جنوبی کوریا کی آبادی کئی دہائیوں سے کی جانے والی پیش گوئی کے مطابق پچھلے سال سے کم ہونا شروع ہوگئی کیونکہ مرنے والوں کی نسبت پیدائشوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

وزارت داخلہ اور حفاظت کے مطابق گزشتہ سال 31 دسمبر تک آبادی پچھلے ایک سال کے مقابلے میں لگ بھگ 20 ہزار 800 کی کمی سے پانچ کروڑ 18لاکھ 29 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔ پیدائشیں 10.65 فیصد کم ہوکر 2 لاکھ 76ہزار رہیں جبکہ اموات 3.1 فیصد بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار ہوگئیں۔ جنوبی کوریا میں پچھلے سال 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کے لوگ آبادی کا 24 فیصد تھے۔