وہ نجی ٹی وی جس کا احسن اقبال نے ”بائیکاٹ”کردیا، وجہ بھی بیان کردی


اسلام آبادسابق وفاقی وزیر اورمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کی نشریات میں بذریعہ بیپر شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ” میں نے واضح تردید کی تھی کہ ن لیگ کے کسی وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا- یقین نہیں آتا کہ ظفر صدیقی کا چینلاس طرز صحافت پہ آ جائے گا-میں اس جھوٹی خبر کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور آئندہ سما کو کسی قسم کا بیپر نہ دینے کا فیصلہ کرتا ہو”احسن اقبال نے ٹی وی چینل کا سکرین شاٹ بھی شیئرکیا

جس کی احسن اقبال تردید کررہے ہیں ، سکرین شاٹ میں واضح لکھا دیکھا جا سکتا ہے کہ ”ن لیگی وفد کا دورہ اسرائیل، احسن اقبال نے تصدیق کردی”۔