وہ وقت جب وزیراعظم عمران خان نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو ڈانٹ پلا دی ، یہ واقعہ کب پیش آیا ، شارخ خان کا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل


لاہور سینئر صحافی حامد میر نے ماضی میں بالی ووڈ کنگ شار خان کا انٹرویو جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر دوبارہ ” دی کرنٹ “ نامی پیج کی جانب سے شیئر کیا گیا، ویڈیو میں وہ بتار ہے ہیں کہ ایک مرتبہ عمران خان نے انہیں بھی ڈانٹ دیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے کلپ کو سینئر صحافی حامد میر نے بھی شیئر کیاہے ، حامد میر نے انٹرویو کے دوران شارخ خان سے سوال کیا کہ ” کیا آپ بھی پاکستان میں کسی کے فین ہیں ؟“ ۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے شارخ خان نے کہا کہ ” ہم جب بڑے ہو ئے تو وہ سیاست میں چلے گئے ، بطور کھلاڑی مجھے عمران خان بہت پسند تھے ، عمران خان دہلی آئے تو میری ملاقات بھی ہوئی تھی ان سے ۔

شار خ خان کا کہاتھا کہ میں فیروز شاہ کوٹلہ گراونڈ میں آٹو گراف لینے کیلئے کھڑا ہوا تھا تو عمران خان شائد 36 کے لگ بھگ آوٹ ہوگئے اور اس وقت ٹیم بھی ڈگمگا رہی تھی ،میں اس انتظار میں تھا کہ وہ آوٹ ہوں گے آٹو گراف دیں گے ، شائد آوٹ ہونے میں تھوڑا ناراض تھے تو انہوں نے مجھے ڈانٹ دیا تھا ، میں جب دوبارہ عمران خان سے ملا تو انہیں بتایا کہ آپ نے مجھے ڈانٹ دیا تھا جس کی وجہ سے مجھے بہت برا لگا تھا ،میں عمران خان کی کرکٹ کا بہت بڑا فین تھا ۔