ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک بار پھر تنقید کی زد میں مگر کیوں؟


ممبئی  بھارتی شائقین نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دینا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں انتہائی شرمناک شکست سے دوچار کیا اور جس بات پر بھارتی زیادہ غصہ ہیں وہ ہے بھارت کا اننگز میں صرف 36 رنز پر آﺅٹ ہو جانا، جو بھارتیوں کو ہضم ہونے میں نہیں آ رہا۔

کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کی ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ہیں، انوشکا نے کوہلی کی توجہ منتشر کی اور ان پر ٹیسٹ میچ کے دوران ہی گھر واپس لوٹنے کیلئے دباؤ ڈالا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کا ملبہ انوشکا پر ڈالا جاتا رہا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکارہ کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے اور ویرات کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے بعد گھر واپس لوٹنا ہے۔