ٹک ٹاک سٹار عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹی نکلی بیوی نے ہی فالورزاور لائیکس بڑھانے کیلئے افواہ پھیلائی

0
61


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ٹک ٹاکر عادل راجپوت کی موت کی خبر جھوٹی نکلی ، اہلیہ نے مزید فالوورز اور لائیکس لینے کی خاطر شوہر کی موت کی خبر کا ڈرامہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ان کی اہلیہ کی جانب سے ایک ویڈیوفالورورز اور لائیکس بڑھانے کیلئےشیئر کی گئی جس میں روتے ہوئے وہ بتا رہی تھیں کہ ان کے شوہر ایک ٹرک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔اہلیہ نے روتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہرعادل اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔ا ہلیہ کا ویڈیو پیغام میں مزید کہناتھا کہ عادل کی موت ہو گئی ہے

،انہیں کال آئی اور بتایا گیا کہ عادل کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے ، وہ اس دنیا میں نہیں رہے ۔تھوڑی دیر بعد ہی عادل کے ٹک ٹاک اکائونٹ سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں زندہ سلامت دیکھا جا سکتا ہے ۔ جبکہ ان کی اہلیہ کی طرف سے ایک اور ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے کہ اللہ تعالی نے عادل کو نئی زندگی دی ہے ، عدنان کی کال آئی تھی ، عادل دراصل بیہوش ہو گئے تھے جس کی وجہ سے عادل کوسمجھ نہیں آئی اس نے گھر کال کر کے یہ بولا کہ عادل کی ڈیتھ ہو گئی ہے ۔ مجھے بھی اس وقت سمجھ نہیں آیا ہم اس حوالے سے کوئی ویڈیو نہیں بنا سکے کیونکہ ہم لوگ راستے میں تھے ، ابھی ہم لوگ گھر پہنچے ہیں ، الحمد اللہ ، اللہ پاک نے عادل کو نئی زندگی د ی ہے ۔آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے عادل زندہ ہمارے بیچ موجود ہیں ۔آپ لوگوں کی دعائوں کی وجہ سے واپس زندگی کی طرف لوٹے ہیں ۔ ان کی شیئر کردہ ویڈیو کو اب تک ایک کروڑ دس لاکھ زائد لوگ دیکھ چکے ہیں ۔جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہے ایسی جھوٹی ویڈیو شیئر کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔

LEAVE A REPLY