ٹیوشن پڑھانے کے دوران بچوں پر بیہمانہ تشدد کرنے والا پولیس کی حراست میں

0
70


گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ٹیوشن پڑھانے والے ایک شخص کو معصوم بچوں پر بدترین تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔



یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اس شخص کی گرفتاری کے لیے مطالبہ زور پکڑنے لگا اور کئی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کی گرفتاری کیلئے حکام بالا پر دباؤ ڈالا جانے لگا
محسن بلال خان نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اس ظالم انسان کو فوری طور پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔

اللہ اکبر !
اس ظالم انسان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔@FaisalVawdaPTI @ImranKhanPTI pic.twitter.com/KWeLmDaUTu

— Mohsin Bilal Khan (@MohsinBilalKhan) September 16, 2020

اس ویڈیو میں اسے جن بچیوں پر تشدد کرتے دیکھا گیا ہے ان کے والد ذوالفقار احمد کی مدعیت میں جہلم سٹی پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کر کے اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ کے مطابق ان کی دونوں بچیاں اس ٹیوشن سنٹر میں پڑھتی تھی جہاں ملزم ابوبکر بچوں کو پڑھاتا تھا مگر کچھ دنوں سے بچیاں اس تشدد کے خوف سے ٹیوشن بھی نہیں جا رہی تھیں۔ جب والد نے نہ جانے کی وجہ پوچھی تو بچیوں نے بتایا کہ وہ اس تشدد سے خوفزدہ ہیں۔

ذوالفقار کے مطابق اس تشدد سے بچیاں ذہنی و جسمانی اذیت اور کرب میں مبتلا ہیں۔

بچیوں کے والد کی درخواست کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ابوبکر کو دفعہ 328اے کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

LEAVE A REPLY