پیپلزپارٹی کے فیصلوں سے اختلاف سامنے آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما اور بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے استعفیٰ دے دیا ہے، وہ کچھ فیصلوں سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے ہیں۔
پیپلز پارٹی ذرائع نے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے عہدہ چھوڑنے کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تھوڑا جذباتی ہو گئے ہیں، منانے کی بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، امید ہے جلد مان جائیں گے۔
پیپلز پارٹی میڈٰیا سیل کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے جماعت نہیں چھوڑی صرف بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان کی حیثیت سے کام کرنے سے انکار کر دیا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر کو پارٹی کے کچھ فیصلوں پر اختلاف ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت انھیں منانے کے لیے متحرک ہو چکی ہے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھرکھر نے پارلیمانی نمائندوں سے استعفے لینے کے معاملے پر پارٹی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دیا ہے،مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پی ڈی ایم کے فیصلوں کو ماننے اور ایوانوں سے استعفے دینے کے معاملے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے سے سخت اختلاف کیا۔
دو روز قبل نجی ٹی وی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے استعفوں کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا،اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی سے استعفے دینے کا فیصلہ بالکل غلط ہے، میں پارٹی قیادت اور پالیسی سازوں کے سامنے اپنے تحفظات بیان کروں گا کیونکہ ایسا کرنے سے پی پی خود پر ایک چھاپ لگوا لے گی
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.