پاوری گرل دنانیر مبین بغیر میک اپ کیسی دکھتی ہیں؟ تصویر وائرل


پشاور  پاوری گرل کے نام سے پاکستان سمیت دُنیا کے دیگر ممالک میں اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے والی دنانیر مبین نے میک اپ کے بغیر اپنی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، سوشل میڈیا پر شیئرہونیوالی تصاویر میں انہوں نے میک اپ نہیں کیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)

پاوری گرل نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میرے نئے اور پُرانے فالوورز! میری یہ تمام تصویریں میک اپ اور فلٹر کے بغیر ہیں، میرا یہ پیغام اُن تمام لوگوں کے لیے ہے جو میری یہ پوسٹ دیکھ رہے ہیں، آپ کا چہرہ چاہے جیسا بھی ہو، خود سے پیار کریں۔‘

دنانیر نے لکھا کہ ’مجھے غلط نہ سمجھیں، میں کسی کا مذاق نہیں اُڑا رہی ہوں بلکہ میک اپ کرنا تو مجھے خود بھی بہت پسند ہے، فلٹرز، لائٹس کیمرہ اور میک اپ وغیرہ یہ سب میری زندگی کا حصہ ہیں لیکن میں خود چاہتی ہوں کہ میں اپنی جِلد کو آرام دوں یعنی ہر وقت میک اپ نہ کروں، میک اپ کے بغیر بھی اپنی جِلد سے پیار کرنا سیکھیں۔‘