پاکستانی شہریوں پر ویزاپابندی جلد ازجلد خاتمہ ہونا چاہئے، شیخ رشیدکی یو اے ای سفیر سے گفتگو


اسلام آباد وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ،پاکستانی شہریوں پر ویزاپابندی جلد ازجلد خاتمہ ہونا چاہئے۔

نجی ٹی وی 92 کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے یو اے ای کے سفیر حماد عبیدابراہیم الزابی نے ملاقات کی،ملاقات میں یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی شہریوں پر حالیہ ویزا پابندی سے متعلق بات چیت ہوئی ،عرب امارات کے سفیر نے شیخ رشید کووزارت داخلہ کاچارج سنبھالنے پر مبارکباددی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں ،پاکستانی شہریوں پر ویزاپابندی جلد ازجلد خاتمہ ہونا چاہئے،یو اے ای کے سفیر نے کہاکہ پاکستانی شہریوں پر یو اے ای ویزا پابندی عارضی ہے،ویزابحالی سے متعلق بات چیت جاری ہے،یو اے ای سفیر نے یقینی دہانی کراتے ہوئے کہاکہ امیدہے ویزا بحالی جلد ممکن ہوجائے گی۔

شیخ رشید نے کہاکہ عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں،سالانہ تقریباً5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں ،وزیر داخلہ نے کہاکہ قید پاکستانیوں کوجلد لانے کے اقدامات پر یواے ای حکومت کاتعاون چاہئے ،باہمی تعلقات کے مزید فروغ کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔