پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ کا وقت تبدیل ، کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانئے


لاہور  پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے میچز کے اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں اور آج پہلا میچ شام چھ بجے شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کیلئے دونوں ٹیمیں ہی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں اور کرکٹ کے مداح بھی شدت سے میچ شروع ہونے کے منتظر ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹی 20 میچ کا ٹاس شام ساڑھے پانچ بجے ہو گا جبکہ میچ کا آغاز چھ بجے ہو گا جبکہ اس سے قبل ٹاس کا وقت تین بجے اور میچ شروع ہونے کا وقت ساڑھے تین بجے تھا لیکن اب یہ اوقات کار تبدیل کر دئیے گئے ہیں۔