پاکستان مبینہ طور پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک میں شامل ہونے کے بعد معاشی پابندیوں کا شکارہونے سےبچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2 دن پہلے امریکہ کے سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے پاکستان سمیت 9 مختلف ممالک کو سال 2019-20 کے دوران مبینہ طور پر مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔
اس فہرست میں ڈالے جانے پر پاکستان سمیت تمام 9 ممالک کو معاشی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا تاہم پاکستان کو ان پابندیوں سے بچنے کیلئے امریکی صدارتی استثنیٰ مل گیا ہے۔
یہ اعلان امریکہ کے ایمبیسیڈرایٹ لارج برائے مذہبی آزادی سیموئل ڈی براؤن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس فہرست میں شامل چند ممالک کو معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے قومی مفادات کی وجہ سے پاکستان، سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان اور نائیجریا کو معاشی پابندیوں سے استثنیٰ دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی جانب سے یہ فہرست جاری کی گئی جس میں پاکستان سمیت 9 ممالک کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزی والے ممالک قرار دیا گیا تھا، پاکستان نے اس اقدام کو من مانا اور محدود جائزہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا، پاکستان نے موقف اپنایا کہ یہ اقدام زمینی حقائق کے برعکس ہے، اور فہرست میں کسی ملک کو شامل کیے جانے کا طریقہ کار سنگین قسم کے شکوک و شبہات کا شکار ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ کمیشن برائے مذہبی آزادی نے جن ممالک کو اس فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی تھی اس میں بھارت بھی شامل تھا، مگر پیر کے روز جاری ہونے والی فہرست میں بھارت کا نام شامل نہیں کیا گیا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.