پاکستان میں کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے ؟ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا اہم انکشاف

0
117


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار ، نجی ٹی وی کے مطابق پی ایم اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 9 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں، بہت سے تعلیمی ادارے ایس او پیز پرعمل درآمد نہیں کررہے۔پی ایم اے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے صرف 2روزمیں 22تعلیمی ادارے بھی بند کردئیے گئے ہیں۔