پاکستان کو جولائی تا دسمبر کتنی بیرونی امداد اور قرض ملا؟، تفصیلات جاری


اسلام آباد پاکستان کوجولائی تادسمبربیرونی امداداورقرض سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کو 6 ماہ میں 5 ارب 68 کروڑ 80 لاکھ ڈالرغیرملکی قرض اورامدادملی،پاکستان نے 2 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ روپے کے قرض واپس کئے، رپورٹ کے مطابق جی 20 ممالک نے ایک ارب 70 کروڑڈالرقرض ادائیگی مو¿خرکی،چین سے اکنامک کوریڈورکے 7 منصوبوں کیلئے قرض اورامدادملتی رہی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرکے قرض دیئے،ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک ارب 12 کروڑڈالرقرض دیا، فرانس نے 3 کروڑ 43 لاکھ ڈالرقرض فراہم کیا،امریکانے پاکستان کو 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالرقرض دیا،چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالرپاکستان کوفراہم کئے۔