پاکستان کی ”حلال فوڈ مارکیٹ’میں انٹری کی بھرپور تیاریاں


پاکستان کی “حلال فوڈ مارکیٹ” میں انٹری دینے کی بھرپور تیاریاں

پاکستان اب دنیا بھر میں اربوں ڈالر کی حلال فوڈ مارکیٹ پرقدم جمانے کیلئے تیار ہے، ڈی جی حلال فوڈ اتھارٹی اختر بگھیو نے بتایا کہ چھ ماہ کے بعد امپورٹ یا ایکسپورٹ ہونے والی ہر چیز حلال سرٹیفائیڈ ہوگی اور صارفین گھر بیٹھے ساری معلومات اپنے موبائل فون یا کمپیوٹر پر کیو آر کوڈ سےحاصل کر سکیں گے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی حلال فوڈ اتھارٹی اختر بگھیو نے کہا کہ حلال فوڈ کی مارکیٹ 3 کھرب ڈالر سے زائد کی ہے۔ سرٹیفائیڈ حلال فوڈ دنیا کے ہر ملک میں مقیم مسلمانوں کی ڈیمانڈ ہے اور بطور مسلم ملک دنیا بھر میں پاکستان کی مضبوط ساکھ ہے۔ اچھی ساکھ کے ساتھ پاکستان بڑی مارکیٹ پر چھا سکتا ہے۔

حلال سرٹیفکیشن کے تحت فارما سوٹیکل اور کاسمیٹکس سمیت تمام درآمدی اشیاء کی مانیٹرنگ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ صارفین اپنے موبائل یا کمپیوٹر پر کیو آر کوڈ کے ذریعے جان سکیں گے کہ پراڈکٹ کب اور کہاں بنی۔ سرٹیفائیڈ حلال ہے یا نہیں۔