پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریزسے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا


سنچورین جنوبی افریقہ کے کپتان ٹمباباووما انجری کا شکار ہو کر پاکستان کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستا ن اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغازکل سے ہونے جارہاہے جس میں کپتان ٹمباباووما شرکت نہیں کر سکیں گے ، جنوبی افریقہ کے کپتان پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے ۔