پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر عمر گل کا کرکٹ کو خیر باد کہنے کا فیصلہ

0
90


لاہور( این این آئی )پاکستانی کرکٹر عمر گل نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کو بھی خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ۔عمر گل کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر اور اپنے خاندان سے مشورے کے بعدکیا۔اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ سے بہت عزت ملی۔ مستقبل میں بھی مختلف کردار میں پاکستان کرکٹ کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔عمر گل نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے لیول ٹو کوچنگ کورس کر رکھا ہے۔کرکٹ کریئر کے دوران عمر گل کو فٹنس کے مسائل

کا سامنا رہا۔ اس کے باوجود انہوں نے 47 ٹیسٹ میچز، 130 ون ڈے میچز اور 60 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔انٹرنیشنل کرکٹ میں انہوں نے اپنا آخری میچ 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔عمر گل نے 125فرسٹ کلاس میچز میں 479کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی میں 161میچز میں 215وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ عمر گل کا آخری ایونٹ ہوگا جو کہ 30 ستمبر سے شروع ہورہا ہے۔