پرفیوم کی خوشبو۔۔۔


’’ جلدی کرو سر پر دوپٹہ لو ، نثار بھائی آنے والے ہیں ، تمھیں پتہ تو ہے کہ وہ پردے کے کتنے پابند ہیں اور پھر میک اپ کے تو بہت ہی خلاف ہیں ۔ گھر کی تمام عورتیں ان کے آنے پر فورا سر ڈھانپ لیتی ہیں ۔

شام ہوئی نثار صاحب دکان سے گھر آئے تو ایک خاتون بھی ہمراہ تھیں ، جھکی جھکی نظروں سے بولے ’’ اماں میں نے نکاح کر لیا ہے بالکل سادگی سے ۔ ‘‘

اماں اور بھابھیوں کی نظریں نثار کی دولہن پر پڑیں تو وہاں گلے میں دوپٹہ ، ہونٹوں پر سرخ لپ اسٹک اور شولڈر کٹ تراشیدہ بال ہی دکھائی دئیے ۔ ابھی اماں کچھ کہنے ہی لگی تھیں کہ دولہن کی پازیب بجی او رمحفل میں زنانہ پروفیوم کی خوشبو پھیلنے لگی ۔۔