سنچورین: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے پروٹیز کو اپنے جال میں پھنسانے کے لئے بلے بازوں کو اہم ٹاسک دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنچورین سے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بلے بازوں کو تین سو رنز بنانے کا ہدف دیا ہے، پروٹیز ہوم گراؤنڈ میں کافی مشکل ثابت ہوتی ہے، اسے زیر کرنے کے لئے بلے بازوں کی جانب سے رنز کرنا بہت ضروری ہے۔
بابر اعظم نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم کمبی نیشن دماغ میں ہے، ہمیں پروٹیز ٹیم کے خلاف ماڈرن کرکٹ کو لے کر چلنا ہوگا، جنوبی افریقا کے خلاف فتح کے لئے بہترین ٹیم کو میدان میں اتاریں گے۔
اپنے بیان میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ دو ہزار انیس کے بعد سے قومی ٹیم نے بہت کم ایک روزہ میچز کھیلے ہیں، اس کے باوجود اسکواڈ نے کھیل کے تینوں شعبوں میں بھرپور پریکٹس کی ہے اور جنوبی افریقا کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کل سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں کھیلا جائے گا، بابر اعظم دورہ افریقا کے موقع پر پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دینگے جبکہ ٹیبما باووما بھی پہلی بار جنوبی افریقہ کی کمان سنبھالیں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے کمبی نیشن کو بہتر بنانے کے لئے سرفراز احمد کو مڈل آرڈر پر کھلانے پر غور شروع کردیا ہے، سرفراز احمد کو بطور وکٹ کیپر اور محمد رضوان کو بیٹسمین کی حیثیت سے کھلایا جائے گا، اس حوالے سے کپتان اور ہیڈ کوچ میں مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا۔
This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish.AcceptRead More
Privacy & Cookies Policy
Privacy Overview
This website uses cookies to improve your experience while you navigate through the website. Out of these, the cookies that are categorized as necessary are stored on your browser as they are essential for the working of basic functionalities of the website. We also use third-party cookies that help us analyze and understand how you use this website. These cookies will be stored in your browser only with your consent. You also have the option to opt-out of these cookies. But opting out of some of these cookies may affect your browsing experience.
Necessary cookies are absolutely essential for the website to function properly. This category only includes cookies that ensures basic functionalities and security features of the website. These cookies do not store any personal information.
Any cookies that may not be particularly necessary for the website to function and is used specifically to collect user personal data via analytics, ads, other embedded contents are termed as non-necessary cookies. It is mandatory to procure user consent prior to running these cookies on your website.