پسند کی شادی جرم بن گئی 9افراد کی خاتون، 2بیٹیوں اور بہو کی 9ماہ تک آبروریزی بات یہیں تک ختم نہ ہوئی،جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے


لیہ (آن لائن)لیہ کی تحصیل چوبارہ میں خاتون، اس کی 2 بیٹیوں اور بہو سے مبینہ آبروریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ خاتون نے بیان دیا کہ بیٹے نے پسند کی شادی کی تھی، اسْ پر اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے الزام لگایا کہ برادری کے ایک شخص نے معاملہ طے کرانے کے بہانے بلایااور قید کر لیا، 9 ماہ تک اسے، اس کی دو بیٹیوں اور بہو کو 9 افرادآبروریزی کا نشانہ بناتے رہے، ملزم نے کاغذات پر زبردستی انگوٹھے لگوا کر زمین بھی اپنے نام کرا لی ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون

کی درخواست پر 9 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔