پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، میچ کا ٹاس ہوگیا


کراچی پشاور زلمی کے خلاف میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کرپہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور زلمی نے گزشتہ میچ میں کھیلنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے محمد عرفان کی جگہ عمید آصف ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ اسلام آباد نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ظفر گوہر اور لوئس گریگری کی جگہ پال سٹرلنگ اور فواد احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔