پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت میں دو ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر دیا


لاہور پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم اجرت میں دو ہزار روپے ماہانہ اضافہ کر دیا، مزدور کی کم از کم ماہانہ اجرت 17ہزار500روپے سے بڑھا کر 19ہزار 500روپے کر دی گئی ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دیہاڑی داروں کی کم از کم اجرت 750 روپے مقرر کی گئی ہے ، کم از کم اجرت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔