پنجاب کے کن شہروں میں پاک فوج کے جوان تعینات کیے جائیں گے ؟ اعلان ہو گیا


لاہور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات مانگ لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کے خط پر فوج طلب کر نے کی منظوری دیدی ہے ، فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایس او پیز پر عملدرآمد کروائیں گے ۔لاہور ، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پانچ اضلاع میں فوج کے جوانوں کو تعینات کیا جائے گا ۔

یاد رہے کہ وفاقی حکوت نے اسلام آباد میں فوج کے جوانوں کو تعینات کر دیاہے جو کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ کارروائی کے دوران ہوٹل سیل کیے گئے اور جرمانے بھی کیئے گئے ہیں ۔